19 مارچ 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہاہے کہ 11 ستمبر کے واقعے کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پر امریکی حکام کی ناراضکی نے دانشوروں اور صاحبان فکر و نظر کو حیران کردیا ہے۔

رامین مہمان پرست نے آج (سنیچر) کہاکہ دنیامیں رونما ہونے والے مختلف واقعات بالخصوص عالمی صورت حال پر اثرانداز ہونے والے واقعات کے سلسلے میں بڑے فیصلوں کے لئے کافی تحقیقات، مطالعہ اور غور ہونا چاہئے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 11 ستمبرکے بعد عالمی رائے عامہ کوتوقع تھی کہ افغانستان اورپھرعراق پر حملے جیسے بڑے فیصلوں کے لئے جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہيں، امریکہ دنیا کے سامنے دلائل پیش کرے گا اور اس واقعے سے متعلق تفصیلات کی وضاحت کرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرکی جانب سے 11 ستمبرکے واقعے کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویزکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ تجویز، اس مسئلے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے  رائے عامہ کے جوازکے ساتھ ہی ہرقسم کے منصفانہ اقدام کے لئے بھرپور مدد فراہم کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110